Earn in Dollars

PaidVerts

کن مَردوں کی شادی کامیاب رہتی ہے؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

نیویارک (قدرت نیوز) اگر آپ خواتین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے شکل و صورت اور مال و دولت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تو اس سوچ میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سچی محبت کی متلاشی خواتین کو بے لوث ، مہذب اور بھلے مانس مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔ یونیورسٹی آف نوٹنگھم اور لیور پول جان مورز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 32 خواتین اور 35 مردوں پر کی گئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ دوسروں کی بے لوث خدمت کرنے والے اور خیال رکھنے والے مردوں کو خواتین اپنے لئے بہترین ساتھی کے طور پر دیکھتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے مردوں کو بطور شریک حیات منتخب کریں۔ تحقیق کے مطابق منکسر المزاج اور شفیق مردوں کو سماجی ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور نبھانے میں بھی بہتر پایا گیا ہے۔ خواتین غالباً ان مردوں کو خیال رکھنے والے خاوند اور بچوں کے لئے ایک اچھے باپ کی صورت میں دیکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ شفیق، مہربان اور دوسروں کے لئے بے لوث جذبات رکھنے والے مردوں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں۔ خواتین کی نظر میں تو یہ مرد زیادہ دلکش قرار پائے ہیں لیکن یونیورسٹی آف شیفیلڈ کی تحقیق کے مطابق یہ مادی ترقی اور دولت اکٹھا کرنے میں نسبتاً پیچھے رہ جاتے ہیں۔
 
Top