انسان کی عمر 500سال تک کرنے کی جدوجہد
03 اپریل 2015
کیلیفورنیا ( قدرت نیوز) دنیائے انٹرنیٹ پر راج کرنے والے سرچ انجن گوگل نے انسان کی زندگی 500سال کرنے کی جدوجہد شروع کردی ہے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے طویل زندگی کی جستجو کیلئے اربوں ڈالر ز خرچ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بہت جلد کوئی ایسا حل ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوجائے گا جس سے انسان 500سال تک زندہ رہ سکے گا اس حوالے سے گوگل کے سرمایہ کاری سے متعلق کمپنی کے سربراہ بل مارس نے خیال ظاہر کیا کہ لوگ پانچ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ زندگی سے متعلق سائنس کے حوالے سے ہمارے پاس ایسے ٹولز موجود ہیں جس کے ذریعے ہم اس مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل کے شریک بانی سرگئی نے موت کا بھی علاج تلاش کرنے کا تصور پیش کیا تھا اور اسی تصور کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سرگئی برن اور دیگر ارب پتی افراد نے بڑھاپے کے عمل کو شکست دینے کیلئے اربوں ڈالرز کی تحقیق بھی شروع کرائی ہے ۔