Earn in Dollars

PaidVerts

کامیاب شادی کے بہترین راز سائنسدانوں نے افشاں کردئیے

لندن (قدرت نیوز) کامیاب شادی کا راز کیا ہے، اس سوال کے پیچیدہ سے پیچیدہ ترین جوابات دئیے جاچکے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک حالیہ تحقیق کے بعد ماہرین نے کامیاب ازدواجی رشتے کے لئے نہ صرف 3 اہم ترین باتیں بتادی ہیں بلکہ شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی کے لئے دیگر ضروری ترین باتوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ مصنف اینڈی گبنے کی نئی کتاب "How to Seduce Your Wife" کے لئے 2ہزار جوڑوں سے کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کامیاب شادی کے لئے تین اہم ترین باتیں یہ ہیں۔ -1 ایک دوسرے پر مکمل اعتماد -2 حس مزاح کی مماثلت -3 ہر بات سچائی اور دیانتداری کے ساتھ بیان کرنا ان اہم ترین باتوں کے علاوہ کامیاب ازدواجی رشتے کے لئے دیگر اہم باتیں درج زیل ہیں۔ ٭ ایک دوسرے کو خامیوں کے ساتھ تسلیم کرنا۔ ٭ کمپرومائز کرنا۔ ٭ باقاعدگی سے آئی لو یو کہنا۔ ٭ اپنی غلطی تسلیم کرنا اور Sorry کہنا۔ ٭ ملتے اور جدا ہوتے وقت پیار کا اظہار کرنا۔ ٭ شریک حیات کو سب سے اچھا دوست سمجھنا۔ ٭ بچوں کو ملکر وقت دینا۔ ٭ مسائل پر پردہ ڈالنے کی بجائے ان کے متعلق بات کرنا۔ ٭ ایک دوسرے کی جسمانی ضروریات باقاعدگی سے پوری کرنا۔ ٭ سسرال سے اچھے تعلقات رکھنا۔ ٭ ایک دوسرے کی تعریف کرنا۔ ٭ شریک حیات کی سابقہ محبت کی تفتیش سے باز رہنا۔ ٭ بینک اکاﺅنٹ، ٹی وی اور باتھ روم علیحدہ علیحدہ استعمال کرنا۔ ٭ ٹی وی ریموٹ اپنے کنٹرول میں رکھنے کی ضد نہ کرنا۔
 
Top