Earn in Dollars

PaidVerts

یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
پاستا کھانے کی عادت موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے۔
یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
23 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاستا کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔
آئی آر سی سی ایس نیورومیڈ انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق پاستا کے زیادہ استعمال وزن کو معمول پر رکھنے کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں اکثر صحت مند اجزاءشامل کیے جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ غذا توند نکلنے کی روک تھام کے حوالے سے خاص طور پر موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاستا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے تاہم یہ درست نہیں بلکل اس سے الٹ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پاستا سے لطف اندوز ہونے والے افراد کا جسمانی وزن صحت مند اور کمر پھیلنے کا امکان کم ہوتا ہے۔
اس تحقیق کا آغاز 2005 میں ہوا تھا جس کا مقصد شریانوں کے امراض، کینسر اور دیگر بیماریوں کے جنیاتی عناصر کی شناخت کرنا تھا۔
یہ تحقیق طبی جریدے جرنل نیوٹریشن ایند ڈائیبیٹس میں شائع ہوئی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
 
Top