واٹس ایپ کا کالنگ فیچر بلاک
04 اپریل 2015
-
دبئی ( قدرت نیوز) متحدہ عرب امارات میں صارفین کو ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے واٹس ایپ پر فری کالنگ فیچر بلاک کردیا ہے اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنی ڈی یو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کیلئے مفت فراہم کی جانیوالی واٹس ایپ کالنگ سروس اب بند کردی گئی ہے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈی یو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کمیونیکشن سے متعلق قوانین کے مطابق سروسز مثلاًوائبر ،اسکائپ ،اور بی بی ایم وائس کا استعمال یہاں غیر قانونی ہے جبکہ یہ سروسز صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی دی جائیں گے علاوہ ازیں ڈی یو کی جانب سے موبائل پر وائٹس ایپ کالنگ فیچر بند کرنے کے باوجود صارفین اسے وائی فائی کے ذریعے کنیکٹ کرکے استعمال کررہے ہیں ۔