سعودی عرب فوج بھیجنے کافیصلہ پارلیمنٹ کریگی،جنرل راحیل شریف،چیف آف آرمی
07 اپریل 2015
-
راولپنڈی(قدرت نیو.ز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کے مسئلے پرپارلیمنٹ میں بحث جاری ہے ،فوج بھیجنے کافیصلہ پارلیمنٹ کریگی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جہاں انہیں پی او ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ضرب عضب کے دوران اسلحہ کی فراہمی پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے کردار کی تعریف کی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دوران چیئرمین پی او ایف نے 2020ء تک کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی او ایف دفاعی صنعت میں اہم ادارہ ہے جس نے ضرب عضب کے دوران اسلحہ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھنے کیلئے پی او ایف کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جدت سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور زرمبادلہ کی بچت بھی ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف کے پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا۔