Earn in Dollars

PaidVerts

کروناوائرس نے اہم ترین اسلامی ملک کی دھجیاں بکھیر دیں، ایک ہی دن میں کتنے کیس سامنے آ گئے؟جان کر یقین کرنا مشکل


دوحہ (قدرت روزنامہ) قطر میں بھی کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کر گیا ہے . غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز کورونا وائرس کے 238نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 262 ہوگئی ہے .
خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والی یہ بیماری دنیا بھر میں وباء کی شکل اختیار کر چکی ہے، عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان انتہائی تشویشناک ہے.
اب تک 114 ممالک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 291 ہلاک ہو چکے ہیں اور ان اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی تمام ممالک سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی ہے. گزشتہ روز تک قطر میں کرونا وائرس کے شکار لوگوں کی تعداد 24تھی لیکن آج ایک ہی دن میں یہ تعداد 262ہوگئی ہے.
 
Top