Earn in Dollars

PaidVerts


لندن ( قدرت نیوز) خواتین کے ہینڈ بیگز کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں بیکٹیریا سے زیادہ بھرے ہوئے ہوتے ہیں یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے برطانیہ میں ہونیوالی تحقیق کے مطابق ٹیسٹوں سے ثابت ہوا ہے کہ ہر 5میں سے ایک ہینڈ بیگ میں اتنے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں تحقیق کے مطابق خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھی زیادہ غلیظ ترین چیز ہینڈ کریم کی بوتلیں ہوتی ہیں جبکہ لپ اسٹکس اور مسکارہ کے ڈبوں میں صورتحال تھوڑی بہتر ہے تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ چمڑے یا لیدر سے بنے ہینڈ بیگز میں بیکٹیریا کی بھر مار ہوتی ہے اور اگر خواتین انہیں دھونا معمول نہ بنائیں تو انہیں کئی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
 
Top