Earn in Dollars

PaidVerts

اکستانی سیاسی اور فوجی قیادت نے اپنا سب سے اہم ہتھیاریمن میں آزمانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت یمن میں باغیوں کیخلاف جے ایف – 17 تھنڈر کو آزمانے کا ارادہ رکھتی ہے. اگر پاکستان سعودی اتحاد کا حصہ بنتا ہے تو پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی خواہش ہے  کہ حال ہی میں بنائے گئے جدید ترین جے ایف- 17 کو یمنی باغیوں کے خلاف استعمال کیا جائے. مزید یہ کہ  وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایئر فورس کےنائب سربراہ کو اس بات کا جائزہ لینے کا کہا گیا کہ سعودی عرب کی مدد کس طرح کی جا سکتی ہے   ۔ اخبار نےوزیر اعظم ہاؤس میں  ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے تربیت یافتہ فوجی بھی مانگے ہیں تاکہ یمنی باغیوں کے خلاف لڑائی کی جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو زیادہ دلچسپی تربیت یافتہ پاکستانی پائلٹوں میں ہے تاہم اس بات کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا کہ سعودی عرب کی مدد کس حد تک کرنی ہے
 
Top