Earn in Dollars

PaidVerts

حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ


لاہور(قدرت نیوز)آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ اور دبئی ایکسپو 2020ءمیں بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر محنت کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جو دونوں بڑے ایونٹ میں مطلوب رضا کاروں کی تعداد اور ان کے حوالے تفصیلات جمع کرکے پیش کرے گی۔ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ اس طرح بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے اور پسند کئے جانے والے کھیل کا عالمی مقابلہ قطر میں ہورہا ہے جس میں سٹیڈیمز اور ٹیموں کی رہائش کے انتظامات کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 2020ءمیں دبئی میں ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں رضا کاروں کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ان دونوں مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر تمام تر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
 
Top